پاکستان کی کروڑوں خواتین کو مواقع میسر کرنا ہوں گے: وزیراعظم

image

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت نے خواتین کی تعلیم کو درپیش کئی چینلجز سے نمٹے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔

سنیچر کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں خوایتن ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں مساوات اور برابری کے لیے خواتین کو مواقع دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’دیہی علاقوں میں خواتین سخت موسم میں کھیتوں میں کام کرتی ہیں اور ملک کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ جب وہ وزیراعلٰی تھے تو اُن کے دور میں پنجاب کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خواتین نے پاکستان کے بنتے وقت اور ملک بننے کے بعد نمایاں کردار ادا کیا۔ عورت اپنی تربیت سے نسلوں کو سنوار سکتی ہے۔

’اسلامی معاشرے میں عورتوں کا احترام کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں کروڑوں خواتین کے پاس بے پناہ ہنر ہے، ہمیں اُن کو مواقع میسر کرنا ہوں گے تاکہ ان کی صلاحیتوں سے ملک کو فائدہ ہو۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈے کیئر سینٹرز بنا رہے ہیں۔ خواتین کی امپاورمنٹ اور سکلز ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’ہماری حکومت کا عزم ہے کہ ملک کی خواتین آبادی کو مکمل بااختیار بنایا جائے۔ اور اس کے لیے محنت کرنا ہو گی۔‘

تقریب سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts