فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اہم پیشرفت

image

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، اور یہ فیصلہ اخلاقی ذمہ داری ہے۔

جکارتا میں انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میکرون نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے، اسرائیل سے متعلق مؤقف مزید سخت کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنے کے اسرائیلی اقدامات ناقابل قبول ہیں، اور فرانس کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی میں کسی قسم کا دوہرا معیار نہیں ہے۔

ادھر انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے بھی فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کی اور اسے خطے میں امن کے قیام کا واحد راستہ قرار دیا۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل کی بمباری اور حملوں میں غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US