اولمپک ہیرو ارشد ندیم کیلئے فوربز کا بین الاقوامی اعزاز

image

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخی کارکردگی کے بعد فوربز 30 انڈر 30 ایشیاء کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

پیرس اولمپکس میں 28 سالہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا جس کو فوربز نے ’اسٹننگ شو‘ قرار دیا، جو کہ انفرادی اسپورٹس میں پاکستان کا اب تک کا پہلا جبکہ 30 سال سے زیادہ کے عرصے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ تھا۔

اولمپکس میں کامیابی کے بعد ان کو پنجاب اور سندھ سے 15 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ کے کیش انعامات موصول ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کی ایک سڑک کا نام ارشد ندیم کے نام پر رکھا جبکہ پاکستان پوسٹ نے یومِ آزادی پر ایک یادگاری اسٹیمپ بھی جاری کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US