بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا

image

بھارت کی حکومت اور کرکٹ بورڈ نے 19 سال سے کم عمر کے لڑکوں کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔

آج دبئی میں ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت کے کھلاڑیوں نے پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی اپنے بڑوں کی افسوسناک ریت جاری رکھی۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آپس میں کوئی بات چیت نہیں کی اور کچھ مواقع پر گرما گرمی بھی ہوئی، اس سے پہلے ٹاس پر بھی اور میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ایسا لگا جیسے ان لڑکوں کو بھی بڑوں نے سبق سکھا کے بھیجا تھا کہ ہاتھ نہیں ملانا۔

میچ کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا کہ پاکستان کے ایک بیٹسمین کہ جوتے کی لیس کھل گئی تو انہوں نے ایک بھارتی کھلاڑی اس سے مدد مانگی اور اس نے بیٹھ کر ان کی لیس باندھی جس پر جو تماشائی گراؤنڈ پر تھے انہوں نے تالیاں بجا کر ان کے اسپورٹس مین شپ کی داد دی۔

پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا سلسلہ اس سال ہونے والے ایشیا کپ بھارت کی ٹیم نے شروع کیا اور اب ان کی انڈر 19 کی ٹیم کو بھی یہی کرنا پڑ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US