یاسر نواز کے بڑے بھائی وقار نواز انتقال کرگئے۔۔

image

سینئر اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے منگل کے روز افسوسناک خبر دی کہ ان کے بڑے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں۔

یاسر نواز نے یہ اطلاع انسٹاگرام پر شیئر کی جہاں انہوں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:

"انتہائی افسوس کے ساتھ ہم آپ کو اطلاع دے رہے ہیں کہ ہمارے پیارے اور محبت کرنے والے بھائی وقار نواز اب ہم میں نہیں رہے۔"

اداکار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی لغزشیں معاف کرے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ لواحقین کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے. آمین۔ جبکہ اداکارہ جویریہ عباسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے کزن اور یاسر نواز اور دانش نواز کے بڑے بھائی وقار نواز کا انتقال ہوگیا ہے۔

یاسر نواز نے اپنے مداحوں اور فالوورز سے مرحوم بھائی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US