500 کروڑ روپے کا کاروبار کرنے والی فلمیں، بالی وُڈ کا کون سا خان سب سے آگے ہے؟

image
حالیہ دہائی میں بالی وُڈ میں کئی ایک ایسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جو نہ صرف مداحوں کی پسندیدگی کے سبب کامیاب ہوئیں بلکہ کاروبار کے تناظر میں بھی ریکارڈ ساز رہی ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ’دنگل‘، ’پٹھان‘، ’چھاوا‘ اور ’ستری ٹو‘ نے کامیابی کی نئی حدیں متعارف کروائی ہیں۔

شاہ رخ خان سے امیتابھ بچن اور وِکی کوشل سے رنبیر کپور تک بالی وُڈ میں ہر دور کے اداکار فلم بینوں کو شان دار فلمیں دیتے رہے ہیں لیکن کیا آپ کو علم ہے کہ ہر سال ایک ہزار سے زائد فلمیں ریلیز کرنے والی بالی وُڈ انڈسٹری کی اب تک کی صرف 15 فلمیں ایسی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر 500 کروڑ روپے یعنی پانچ ارب انڈین روپے یا اس سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔

500 کروڑ کا کاروبار کرنے والی پہلی انڈین فلم کون سی تھی؟یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ بالی وُڈ میں کئی سو کروڑ روپے کا بزنس کرنے کا ٹرینڈ عامر خان کی فلموں نے متعارف کروایا۔

عامر خان کی ’گجنی‘، ’تھری ایڈیٹس‘ اور ’پی کے‘ جیسی فلموں نے بالترتیب 100، 200 اور پھر 300 کروڑ روپے کا کاروبار کرنے میں پہل کی۔ بین الاقوامی سطح پر 500 کروڑ انڈین روپے کے کاروبار کی حد عبور کرنے والی پہلی فلم بھی عامر خان کی ہی تھی.

سنہ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دھوم تھری‘ بالی وُڈ کی وہ پہلی فلم تھی جس نے 601 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔

’دھوم تھری‘ سب سے پہلے 500 کروڑ روپے کمانے والی فلم بھی ہے، اس کے علاوہ یہ اعزاز الو ارجن کی ’پُشپا ٹو‘ کو حاصل ہے جس نے صرف 10 روز میں یہ ہندسہ عبور کیا تھا۔

500 کروڑ روپے کی حد عبور کرنے والی فلمیں کون سی ہیں؟بالی وُڈ کی تاریخ میں متعدد فلمیں ایسی ریلیز ہوئی ہیں جنہوں نے مشہوری کے نئے پیمانے قائم کیے لیکن آج تک صرف 15 فلمیں ایسی ریلیز ہوئی ہیں جنہوں نے 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

سنہ 2016 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’دنگل‘ اس فہرست میں 2059 کروڑ انڈین روپے کے کاروبار کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

سنہ 2023 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلمیں ’جوان‘ 1163 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے جبکہ ’پٹھان‘ 1059 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

وِکی کوشل کی وفلم ’چھاوا‘ 827 کروڑ روپے کے ساتھ نویں نمبر پر رہی (فائل فوٹو: فلم چھاوا)

سنہ 2015 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ 915 کروڑ روپے کے ساتھ چوتھے جبکہ 2023 میں ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ 910 کروڑ روپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح سے ’سیکرٹ سپرسٹار‘ 902 کروڑ روپے کے ساتھ چھٹے، ’ستری ٹو‘ 884 کروڑ روپے کے ساتھ ساتویں، ’پی کے‘ 831 کروڑ روپے کے ساتھ آٹھویں، ’چھاوا‘ 827 کروڑ روپے کے ساتھ نویں جبکہ ’غدر ٹو‘ 685 کروڑ روپے کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح ’دھوم تھری‘ 601 کروڑ روپے کے ساتھ 11ویں، ’سلطان‘ 589 کروڑ روپے کے ساتھ 12ویں، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 562 کروڑ روپے کے ساتھ 13ویں، ’پدماوت‘ 560 کروڑ روپے کے ساتھ 14ویں جبکہ ’سنجو‘ 541 کروڑ روپے کے ساتھ 15ویں نمبر پر ہے۔

مستقبل میں 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی فلمیں کون سی ہوسکتی ہیں؟مستقبل میں ریلیز ہونے والی فلموں میں ’وار ٹو‘، ’رامائنا‘، ’لو اینڈ وار‘، ’کنگ‘، ’اینیمل پارک‘، ’بارڈر ٹو‘ اور ’ڈان تھری‘ سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بڑا بزنس کریں گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts