شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانہ: انڈین میڈیا

image

انڈین میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ کو فلم کی شوٹنگ کے دوران چوٹ آئی ہے اور وہ علاج کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

انڈین ویب سائٹ نیوز 18 کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی کے گولڈن ٹوباکو سٹوڈیو میں ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کر رہے تھے جب انہیں چوٹ آئی۔

تاہم چوٹ کی نوعیت اور اس حوالے سے مزید تفصیل سامنے نہیں آئی تاہم شاہ رخ خان کے قریبی لوگوں نے بتایا ہے کہ طبی علاج کے لیے انہیں امریکہ لے جایا گیا۔

پروڈکشن ٹیم سے وابستہ ایک ذرائع نے بتایا کہ چوٹ شدید نہیں ہے بلکہ پھٹوں میں کھچاؤ آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ سالوں میں سٹنٹ ایکشنز کے دوران کئی مرتبہ شاہ رخ کو چوٹیں آئیں اور اس مرتبہ یہ چوٹ کئی عرصے کے سٹریس کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتیاط برتتے ہوئے شاہ رخ کو بیرون ملک لے جایا گیا ہے تاکہ بہترین علاج فراہم کیا جا سکے۔

انڈیا میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہ رخ خان کو کم از کم ایک ماہ کے لیے مکمل آرام کا کہا ہے۔

فی الحال فلم مکی شوٹنگ روک دی گئی ہے جو آئندہ سال ریلیز ہونا تھی اور جس کا فینز کو شت سے انتظار ہے۔

جولائی 2023 میں بھی بالی وُڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان امریکی شہر لاس اینجلس میں فلم کے سیٹ پر زخمی ہو گئے تھے۔

شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے ناک پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد ان کا خون بہنا شروع ہو گیا تھا اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts