گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلوف الرٹ، پاکستان کے کئی شہروں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

پاکستان کے محکمۂ موسمیات نے 22 جولائی کی شب اور 23 جولائی کو ملک کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ادھر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں موجودہ موسمی حالات کے باعث گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
  • پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ 26 جون سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 239 بتائی گئی ہے۔
  • منگل کے روز پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کی حدود میں دو افراد گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے
  • این ڈی ایم اے نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے
  • گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں سیاحتی مقام پر سیلابی ریلے سے اب تک کم از کم پانچ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں چار سیاح شامل ہیں۔

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلوف الرٹ، پاکستان کے کئی شہروں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow