صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج یعنی بدھ کے روز بھی صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
- صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج یعنی بدھ کے روز بھی صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
- غزہ میں حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس کے ایک ترجمان کے مطابق بدھ کی صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں چار بچوں اور ایک شیر خوار بچے سمیت کم از کم 17 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
- پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ 26 جون سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 239 بتائی گئی ہے۔
- منگل کے روز پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کی حدود میں دو افراد گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے
- این ڈی ایم اے نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے
- گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں سیاحتی مقام پر سیلابی ریلے سے اب تک کم از کم پانچ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں چار سیاح شامل ہیں۔
پنجاب بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری، تیز بارش اور آندھی سے کچے مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب