راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس بلکسر انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار، سات ہلاک، 20 زخمی

image
چکوال کے قریب نجی کمپنی کی مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں سات مسافر ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 10 معمولی زخمی ہوئے۔

اتوار کو موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ تھوڑ دیر قبل ہوا۔

بیان کے مطابق ’راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کا اگلا ٹائر بلکسر انٹرچینج کے قریب پھٹ گیا جس کے بعد ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔‘

واقعے کے بعد موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔

بیان کے مطابق زخمیوں کو مرنے والوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال پہنچا گیا گیا ہے جبکہ 10 کے قریب معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور کرین کی مدد سے الٹی ہوئی بس کو سیدھا کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے چند کی شناخت حبیبہ بی بی، آٹھ سالہ حیدر محسن، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، خدیجہ خلیق اور سردار ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow