بلوچستان کے ضلع خضدار میں بی این پی کارکن سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
ضلع خضدار میں ایم 8 شاہراہ کے قریب سور گز کے مقام سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ڈاکٹر عبدالمجید مینگل، عطاءالرحمٰن مینگل اور امتیاز مینگل کے ناموں سے ہوئی، جن کا تعلق ذیدی اور وڈھ کے علاقوں سے تھا۔
لاشوں کو خضدار کے ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں تاہم ابتدائی تفتیش جاری ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطابق عبدالمجید مینگل کا تعلق ان کی جماعت سے تھا۔ بی این پی نے پارٹی رہنما ڈاکٹر عبدالمجید مینگل، عطاالرحمٰن دولت خانزئی، ممتاز دولت خانزئی کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔