سولجر بازار نمبر ایک میں واقع موبائل فون کی دکان میں ہونے والی چوری کی واردات ہوئی ،دکان کے مالک بلال کے مطابق چور دکان سے 10 لاکھ نقد اور تقریباً 6 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر سامان چرا کر فرار ہو گیا۔
واردات کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے جس میں چور کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔۔ واردات رات کے وقت کی گئی جب مارکیٹ بند تھی۔
دکان کے مالک نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس نے تاحال نہ تو مقدمہ درج کیا ہے اور نہ ہی کوئی کارروائی کی ہے صرف تحریری درخواست لے کر خاموشی اختیار کر لی گئی ہے۔