سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق طالبات نے میدان مار لیا۔
جاری نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں 43 ہزار تین سو طلبا میں 34 ہزار تین سو طلبا کامیاب ہوئے جبکہ نتیجہ 79.24 فیصد رہا۔
میٹرک سائنس گروپ میں نجی اسکول کی کشمالہ حبیب نے 1177 نمبرات لے کر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح کیڈٹ کالج سوات کے الذلان علی شاہ نے 1175 نمبر کے ساتھ دوسری اسی کالج کے امیر زیب نے 1172 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔