کراچی: گلشن حدید میں 2 ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

image

گلشن حدید فیز 2 میں دو مبینہ ملزمان اس وقت عوام کے ہتھے چڑھ گئے جب وہ ایک دکان میں لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے۔ مشتعل شہریوں نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان صبح کے وقت دفاتر جانے والے شہریوں اور دکانوں کو نشانہ بنایا کرتے تھے۔ واردات کے دوران ملزمان بریانی سینٹر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کر دیا۔ دکان میں موجود ایک شخص نے اپنی لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کی۔

فائرنگ کی آواز سن کر عوام کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور دونوں ملزمان کو دبوچ لیا۔ شہریوں نے موقع پر ہی ملزمان کی خوب دھلائی کی، بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر وارداتوں میں استعمال کی جا رہی تھی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے شہری کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow