کراچی کے علاقے بنارس فرنٹیئر کالونی میں واقع سیڑھی بابا مزار کے قریب ایک گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت ملکیت زوجہ شعیب کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔