پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شديد اتار چڑھاؤ، کاروباری دن کا منفی زون میں اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری دن کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر مارکیٹ میں 568 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تاہم بعد ازاں فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس میں 1157 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

شدید مندی کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس 1116 پوائنٹس گر کر 1,77,083 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

بروکرز کے مطابق مہنگائی میں کمی، خام تیل کی قیمتوں میں سست روی اور کمپنیوں کے متوقع نتائج (رزلٹ سیزن) کی آمد مارکیٹ کے لیے مثبت اور اچھی خبریں ہیں۔

تاہم اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

سیشن کے دوران بالخصوص بینکنگ، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس، انرجی اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے شیئرز میں شدید فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US