بارش کے دوران خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص سلاخوں کے پیچھے۔۔ مقدمہ درج

image

کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واقعہ جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں سے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حافظ اللّٰہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ یہ وہی شخص ہے جس نے شدید بارش اور سیلاب کے دوران راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد عوامی دباؤ بڑھا اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US