طالبات بازی لے گئیں۔۔ بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے سالانہ نتائج 2025 کا اعلان کردیا۔امتحانات میں اس سال کامیابی کا تناسب 55.59 فیصد رہا جبکہ 45 فیصد طلبہ امتحانات میں ناکام ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 16 ہزار 549 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 9 ہزار 199 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب ہوئے ۔ بورڈ کی جانب سے نتائج ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔

رواں برس دو طلبہ نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بحریہ کالج کارساز کے طالب علم محمد ہارون اور گورنمنٹ ڈگری کالج ملیر کینٹ کی طالبہ مائرہ خان نے 1100 میں سے 988 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کے طالب علم محمد انس نے 986 نمبرز کے ساتھ اور اسی کالج کی ایک اور طالبہ عائشہ یاسین نے 982 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US