ترکی: شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے دولہا ہلاک

image
شمالی ترکی میں شادی کے بعد خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں دولہا شدید زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جب نوبیاہتا جوڑا شادی کی تقریب کے بعد گھر واپس جا رہا تھا، تو 23 سالہ دولہا، جس کی شناخت علی کے۔ کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ مبینہ طور پر یہ فائرنگ دلہن کی ایک خاتون رشتہ دار نے کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق، 47 سالہ خاتون کو سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے اور اس کے باغ سے دو غیر لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوئے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے پراسکیوشن نے انکوائری شروع کر دی ہے۔

ترکی کے شمال میں بحیرہ اسود کے علاقے میں شادیوں کے موقع پر خوشی میں فائرنگ کرنا عام رواج ہے۔

گزشتہ ہفتے شمال مشرقی صوبے ترابزون میں ایک شادی سے پہلے کی گئی فائرنگ میں ایک اور شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد شادی منسوخ کر دی گئی اور دو افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US