’تعلقات آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں،‘ وزیراعظم مودی اور صدر شی جن پنگ کی ملاقات

image
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے ’تمام انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے راہ ہموار ہو گی۔‘

اخبار ٹائمر آف انڈیا کے مطابق اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوئی ہے۔ 

اس موقع پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’2.8 ارب لوگوں کا مفاد ہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے جڑا ہوا ہے۔ ہم اپنے تعلقات کو باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

دو طرفہ مذاکرات کے افتتاحی کلمات میں صدر شی جن پنگ نے بھی وزیراعظم مودی کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم مودی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے سنیچر کو چین کے شہر تیان جن پہنچے ہیں جہاں ان کی وزیراعظم شی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

دوطرفہ بات چیت میں وزیراعظم مودی نے روس میں ہونے والی اس ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے صدر شی سے کہا کہ ’ہماری ملاقات نتیجہ خیز تھی جس نے ہمارے تعلقات کو مثبت سمت دی۔‘

نریندر مودی نے انڈیا اور چین کی سرحد پر کشیدگی میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان ’امن اور استحکام کی فضا‘ پیدا ہوئی۔

وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ سرحد کی مینجمنٹ کے حوالے سے دونوں ممالک کے خصوصی نمائندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی پروازوں کا دوبارہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔

Sharing my remarks during meeting with President Xi Jinping. https://t.co/pw1OAMBWdc

— Narendra Modi (@narendramodi) August 31, 2025

وزیراعظم مودی نے چینی صدر کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیاب سربراہی پر مبارکباد دی اور چین کے دورے کی دعوت اور ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مذاکرات کے افتتاحی کلمات میں صدر شی نے کہا ’چین اور انڈیا مشرق میں دو قدیمی تہذیبیں ہیں۔ ہم دنیا کے دو سب سے بڑی آبادی والے ممالک ہیں اور ہم گلوبل ساؤتھ کے اہم رکن بھی۔‘

انہوں نے مزید کہا ’اس سال چین اور انڈیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کو سٹریٹیجک اور طویل مدتی تناظر میں اپنے تعلقات سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔‘

نریندر مودی کا سات سال کے عرصے میں چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ گزشتہ سال روس میں منعقد ہونے والے برکس ممالک کے سربراہی اجلاس میں مودی اور شی کی ملاقات ہوئی تھی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US