سونے کی قیمت کو پر لگ گئے.. 1 تولہ سونا اب کتنا مہنگا ہوگیا؟

image

سونا عالمی اور ملکی سطح پر مزید مہنگا ہوگیا ہے اور نرخ ریکارڈ بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

غیر ملکی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 552 ڈالر تک پہنچ گیا، جو اب تک کی ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔

ادھر پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ فی 10 گرام سونا 1029 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے پر جا پہنچا، جو ملکی سطح پر سب سے زیادہ قیمت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US