ماہانہ کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے مقرر، حکومتِ خیبر پختونخوا کا اعلامیہ جاری

image

حکومتِ خیبر پختونخوا نے کم ازکم اجرتوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں ماہانہ کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے کم از کم اجرت کا نفاذ ہوگا، جس کا اطلاق غیر ہنر مند، بالغ، نو عمر اور مزدوروں پر بھی ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق مزدور کی یومیہ اجرت 1538 روپے 46 پیسے جبکہ ماہانہ کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے ہوگی، کم از کم اجرت کو زیادہ سے زیادہ اجرت نہیں سمجھا جائے گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مالکان زیادہ ہنر و تجربہ رکھنے والوں کو اضافی اجرت دینے کے مجاز ہوں گے، جبکہ ٹکڑی یا کنٹریکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو بھی کم از کم اجرت لازمی دینا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین اور خواجہ سرا مزدوروں کو بھی مردوں کے برابر اجرت ملے گی، تمام صنعتی و تجارتی ادارے نئے نوٹیفکیشن کے تحت اجرت دینے کے پابند ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US