دوحہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت، نیتن یاہو کا حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں اس وقت دوحہ میں عرب لیگ اور دیگر اسلامی ممالک کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔ سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد ابوالغیط نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک ایسے وقت میں اکٹھے ہوئے ہیں جب خطے کو بہت چیلنجز درپیش ہیں۔‘
  • پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقام پر سیلابی صورتحال بر قرار ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے۔
  • امریکی وزیر خارجہ سے یروشلم میں ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں جبکہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ بہتر مستقبل کے مستحق ہیں مگر یہ حماس کے خاتمے تک ممکن نہیں۔
  • قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں عرب لیگ اور دیگر اسلامی ممالک کا مشترکہ اجلاس آج شروع ہو رہا ہے۔
  • اسرائیلی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ اسرائیلی عسکری قیادت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر میں کارروائیوں میں توسیع یرغمالیوں کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے۔
  • ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں۔

دوحہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت، نیتن یاہو کا حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US