توانائی منصوبوں کیلیے پیڈو کو فنڈز کمی کا سامنا، امسال 61 ارب روپے اضافی درکار

image

پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کو صوبے میں جاری توانائی منصوبوں کیلیے رواں برس 61 ارب روپے سے زائد کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلیے آئندہ 10سال میں کھربوں روپے اضافی درکار ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق 2026 سے 2035 تک پیڈو اور صوبائی حکومت دونوں کو اربوں روپے کی کمی کا سامنا رہے گا جس سے توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور صوبائی ترقی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے آمدن منصوبہ بندی کے حوالے سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق پیڈو کے اخراجات 2026 میں 16 ارب 3 کروڑ روپے ہوں گے جو بتدریج بڑھ کر 2031 میں 214 ارب 70 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے تاہم 2035 تک یہ گھٹ کر 91 ارب 20 کروڑ روپے ہوجائیں گے، مگر اصل بحران سرمایہ کاری اور قرضوں کی ادائیگیوں میں ہے۔

صرف 2026 میں پیڈو کو قرضوں کی واپسی پر 35 ارب 24 کروڑ 10 لاکھ روپے اور سرمایہ کاری پر 112 ارب 55 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کرنے ہیں جس کے نتیجے میں پیڈو کو 61 ارب 27 کروڑ 30 لاکھ روپے کی کمی کا سامنا رہے گا، یہی صورتحال 2027 میں بھی رہی جب 121 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں محض 34 ارب 59 کروڑ روپے کا آپریٹنگ فلو ہونے کا امکان ہے اور 18 ارب 62 کروڑ روپے کی کمی ہوگی۔

دستاویز کے مطابق 2028 میں صورتحال قدرے بہتر ہو کر 14 ارب 20 کروڑ 40 لاکھ روپے اضافی دکھائی گئی، تاہم 2029 سے 2031 تک یہ اضافہ غیر معمولی رہا جہاں 204 ارب 83 کروڑ 20 لاکھ روپے تک کا سرپلس سامنے آیا۔ اس کے باوجود اگلے برسوں میں دوبارہ گراوٹ آتی ہے اور 2035 تک پیڈو کا اضافہ محض 81 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ روپے پر محدود رہنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US