ایشیاکپ کے فائنل تک رسائی کی دوڑ: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف

جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار نظر آئی اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 135 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان
Getty Images

جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار نظر آئی اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 135 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، جیتنے والی ٹیم فائنل میں انڈیا کا مقابلہ کرے گی۔

دبئی میں ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان صرف چار رنز ہی بنا سکے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آوٹ ہوگئے ۔ وہ ایشیا کپ میں چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

فخر زمان بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 20 گیندوں پر 13 رنز اور حسین طلعت تین رنز بناکر رشاد حسین کا ہدف بنے۔ کپتان سلمان آغا بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور 19 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کو چھٹا نقصان 14ویں اوور میں 71 رنز پر ہوا جب شاہین شاہ آفریدی بڑی ہٹ مارنے کی کوشش میں 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے چار اوورز میں 28 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ مستیفض الرحمان نے چار اوورز میں 33 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انھوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان نے سپر فور مرحلے میں انڈیا سے پہلا میچ ہارنے کے بعد سری لنکا کو شکست دی تھی جب کہ بنگلہ دیش بھی سپر فور مرحلے میں سری لنکا کوشکست دے چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ردعمل: ’انڈیا کے ڈر سے جان بوجھ کر ہار رہا ہے پاکستان‘

اب یہ میچ ایشیا کپ کے سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے یعنی جو آج کا میچ جیتا وہ اتوار کو انڈیا کے خلاف فائنل کھیلے گا ایسے میں اس میچ پر سوشل میڈیا پر بھی خوب تبصرے دیکھنے کو آ رہے ہیں۔

پاکستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتے دیکھیں تو سپورٹس یاری نامی اکاؤنٹ سے یہ رائے سامنے آئی کہ پاکستان انڈیا کے ڈر سے جان بوجھ کر ہار رہا ہے۔

ڈینیئل الیگزینڈر نامی صارف نے مزاح کرتے ہوئے لکھا کہ حارث رؤف نے تین گیندوں پر تین رنزبنائے اور کوئی باؤنڈری لگانے میں کامیاب نہ ہوئے یوں یہ تین جمع تین چھ برابر زیرو ہے۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US