لیونل میسی کا پرتعیش نجی جیٹ بھارت میں توجہ کا مرکز

image

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے بھارت کے دورے کے دوران بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ ساتھ ان کا پرتعیش نجی جیٹ بھی میڈیا اور عوام کی توجہ کا محور بنا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی کا نجی طیارہ گلف اسٹریم ہے جو دنیا کے مہنگے اور جدید ترین طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔ طیارے کی سیڑھیوں پر میسی کی اہلیہ اور بچوں کے ناموں کے ابتدائی حروف درج ہیں جبکہ دم پر ان کا مشہور جرسی نمبر 10 بھی نظر آتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میسی نے یہ طیارہ 2018 میں 15 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ طیارے کے اندر 14 جدید آرام دہ سیٹس، ایک جدید کچن، 2 باتھ رومز اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ یہ جیٹ 51 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر رکے نیویارک سے ٹوکیو یا لندن سے سنگاپور تک کا سفر کر سکتا ہے۔

میسی اس سے قبل بھی ایمبرائر لیگیسی 650 کے مالک رہ چکے ہیں، جو ان کی لگژری طیاروں کی محبت کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارت میں ان کے نجی جیٹ نے شائقین اور میڈیا کے درمیان کافی چرچا پیدا کیا ہے اور اسٹار فٹبالر کی شہرت میں مزید اضافہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US