انڈر19 ایشیا کپ: یو اے ای کو شکست، پاکستان نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

image

انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے گروپ کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے یو اے ای کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ احمد حسین نے 65 اور سمیر منہاس نے 44 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، حمزہ ظہور نے بھی 42 رنز اسکور کیے۔

یو اے ای کے بالر یوگ شرما نے 3 اور نسیم خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 38 ویں اوور میں 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایان مصباح نے 77رنز بنائے جبکہ پرتھوی مدھو نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے عبدالسبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس جیت کے نتیجے میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US