35 ویں نیشنل گیمز میں نظرانداز کرنے پر سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مایوس

image

35 ویں نیشنل گیمز میں سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کو شامل نہ کیے جانے پر شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں اور کھلاڑیوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ باڈی بلڈنگ ایک تسلیم شدہ کھیل ہے اور سندھ کے کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرچکے ہیں، اس کے باوجود 35 ویں نیشنل گیمز میں سندھ کی نمائندگی کو نظرانداز کرنا ناانصافی کے مترادف ہے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کو نیشنل گیمز میں فوری طور پر شامل کیا جائے تاکہ سندھ کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US