آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کا مقابلہ آج بنگلہ دیش سے ہوگا

image

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان آج اپنا آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کولمبو میں کھیل رہا ہے۔

خواتین کی کرکٹ ٹیم اپنے تمام ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے گی جو بھارت کے ساتھ مل کے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی نے ان کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے ہیں اور اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں رسائی حاصل کرتا ہے تو وہ میچز بھی کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کی پلینگ 11 میں آج منیبہ صدیقی، سدرہ امین، عالیہ ریاض، نٹالیا پرویز، فاطمہ ثنا خان جو کپتان بھی ہیں، سدرہ نواز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، ناشرہ سندھو، ڈیانا بیگ اور عمیمہ سہیل شامل ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US