پنجاب حکومت اور نجی سیکٹر کے درمیان معاہدہ، گندم 3500 روپے فی من خریدنے کا فیصلہ

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبے میں گندم کی خریداری سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں کاشتکاروں کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گندم 3500 روپے فی من کے حساب سے خریدنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب حکومت اور نجی شعبے کے درمیان اشتراکِ عمل پر اتفاق کیا گیا جس کے تحت کسانوں سے گندم کی خریداری 3500 روپے فی من کے نرخ پر کی جائے گی۔

گزشتہ سیزن میں گندم کی سرکاری قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی گئی تھی لیکن اس سال مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث کاشتکاروں کو مناسب نرخ نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح کسانوں کے مفادات کا تحفظ ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملنا چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کسانوں سے گندم کی خریداری کے عمل میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے اور ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اور گندم کے موجودہ ذخائر، خریداری کے اہداف اور مارکیٹ کے حالات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US