ایس بی سی اے کی لیاری میں کارروائی، غیر قانونی تعمیرات منہدم

image

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ایس بی سی اے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ ایس بی سی اے کی ڈیمالیشن ٹیم نے لیاری میں بزنجو چوک پر جاری غیر قانونی تعمیرات منہدم کردی۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US