راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل انٹرنیٹ غیر معینہ مدت کے لیے بند

image

وفاقی وزارتِ داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل انٹرنیٹ سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروسز جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات 12 بجے سے اگلے احکامات تک بند رہیں گی تاہم لینڈ لائن فون اور وائی فائی سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور تمام موبائل کمپنیوں کو فوری طور پر احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب شہری حلقوں نے انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ طلبہ، آن لائن کاروباری افراد اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ان کے کام میں شدید رکاوٹ آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US