ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

image

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 2 بجے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پریس کانفرنس پشاور سے براہِ راست نشر کی جائے گی جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر ملکی سلامتی، سرحدی صورتحال اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

پریس کانفرنس میں سیکیورٹی چیلنجز، دفاعی حکمتِ عملی اور اندرونی سلامتی کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی یہ پریس کانفرنس موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US