پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں عوامی اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکومتی ہدایت کے تحت اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر اور لاوڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر بھی سخت پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔