اورکزئی آپریشن : فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت میں ملوث 30 خوارج ہلاک

image

سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق ، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث تمام 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور جوابی کارروائی میں 30 خارجی مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بھارتی حمایت یافتہ گروپ فتنہ الخوارج سے تھا اور وہ علاقے میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔

فورسز نے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے اور ممکنہ دیگر دہشت گرد عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز پرعزم ہیں اور شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے لیے ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 19 خوارج مارے گئےتھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US