تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے، ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری مذاکرات کریں، ایران پڑوسیوں میں کشیدگی کم کرانے میں مدد کے لیے تیار ہے۔
قبل ازیں سعودی عرب اور قطر نے بھی پاک افغان کشیدگی اور جھڑپوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تحمل اور بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش پر زور دیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ شب افغانستان کی طرف سے پاک افغان بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں متعدد افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔