پوری دنیا میں لوگ کیسینو جاتے ہیں لیکن.. رجب بٹ کی جوا کھیلتے ویڈیو وائرل ! صفائی میں کیا منطق پیش کردی؟

image

"اس کے لئے شاید سب جائز ہے… شراب سے لے کر ٹَیٹُو اور جوا تک!"

"محرم کے دنوں میں یہ مذہبی بن جاتا ہے، اسے مولا علیؑ کا جوا بارے فرمان پڑھنا چاہیے!"

"اس کے پاس ہر چیز کا جواب ہے… لیکن منطق صفر!"

پاکستان کے متنازع ترین ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر خبر بن گئے ہیں، لیکن اس بار بھی وجہ کوئی مثبت شہرت نہیں۔ قانونی مقدمات میں گھِر کر ملک چھوڑنے والے رجب بٹ اس وقت برطانیہ میں قیام پذیر ہیں، مگر ان کی سرگرمیاں اب بھی پاکستان میں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

پہلے تو انہوں نے شادی شدہ زندگی میں ہنگامہ کھڑا کیا، بیوی کے ساتھ لائیو جھگڑے وائرل ہوئے، پھر چیٹنگ اسکینڈل سامنے آیا۔ اور اب لندن کے ایک کیسینو میں جُوا کھیلتے دھر لیے گئے۔

برطانیہ کے کیسینو میں ان کی ندیـم نانی والا کے ساتھ موجودگی کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا۔ کچھ مداحوں نے انہیں پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ رجب نہیں ہو سکتا"، لیکن ویڈیو نے سب شکوک دور کر دیے۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد رجب بٹ خود میدان میں آگئے اور کہا:

"ہر جگہ لوگ کیسینو جاتے ہیں، یہ پوری دنیا میں لیگل ہے۔ ہم صرف تفریح کے لیے گئے تھے، اگر میں جُواری ہوتا تو اب تک سب پیسے اڑا چکا ہوتا۔"

جیسے ہی ان کا بیان سامنے آیا، اسی لمحے ردعمل مزید سخت ہوگیا۔ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ محرم کے دنوں میں مذہبی شوٹنگ کرنے والا انسان چند ہفتوں بعد کیسینو میں کیا کر رہا ہے؟

انٹرنیٹ پر یہی بحث زوروں پر ہے. رجب بٹ شہرت کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے؟

سوال یہ بھی ہے کہ جب نام اور شہرت مل جاتی ہے تو کیا ہر حرکت قابلِ جواز بن جاتی ہے؟ یا پھر سوشل میڈیا کا یہ نیا دور صرف "کانٹینٹ" اور "وائرل ہونے" کا کھیل بن چکا ہے، چاہے کردار کسی بھی سمت میں جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US