خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تحصیل تنگی کے علاقے عمر خان کلے میں 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی، اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر گلا دبا کر قتل کیا.
پولیس کے مطابق بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال تنگی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی پی او چارسدہ وقاص خان واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے فوری طور پر تفتیش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ہدایت دی کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
ڈی پی او نے کہا کہ واقعے میں ملوث مجرم کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔