کراچی بورڈ کے میٹرک پارٹ ون کے نتائج آج شام 5 بجے متوقع

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے میٹرک پارٹ ون کے سال 2025 کے نتائج آج 22 اکتوبر کو شام 5 بجے جاری ہونے کا امکان ہے۔ نتائج جنرل گروپ اور سائنس گروپ دونوں کے لیے بیک وقت آن لائن جاری ہوں گے۔

ترجمان بورڈ کے مطابق طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور دیگر پارٹنر پورٹلز جیسے ہماری ویب کے ذریعے بآسانی دیکھ سکیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر بھی رزلٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔ طلبا "Results" کے سیکشن میں جا کر SSC Part-I (9th Class) Annual Exam کا انتخاب کریں،اپنا رول نمبر درج کریں اور Submit پر کلک کریں اور چند لمحوں میں آپ کی مارک شیٹ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گی۔اس کے علاوہ نام کے ذریعے بھی نتیجہ چیک کیا جا سکتا ہے، اگر طلبہ رول نمبر بھول گئے ہیں تو وہ اپنا نام اور والد کا نام درج کر کے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں طلبہ اپنے رول نمبر کو بورڈ کے سرکاری ایس ایم ایس کوڈ پر بھیج کر سائنس یا جنرل گروپ کا نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ جواب میں مضمون وار تفصیلات کے ساتھ نتیجہ موصول ہو جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US