نواب شاہ قائدِ عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال گراؤنڈ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹیسٹ میں 2500 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہا، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آئی بی سکھر انتظامیہ کی جانب سے لیا گیا۔
ٹیسٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ہر بلاک میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے، مانیٹرنگ ٹیموں کی مکمل نگرانی رہی۔
شہید بےنظیر آباد ڈویژن کے تین اضلاع نواب شاہ، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ کے اُمیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔