ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت نہم کے آن لائن پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی ہے۔
چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے آن لائن امتحانی فارم نئے شیڈول کے مطابق 8 نومبر سے 21 نومبر 2025 تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کیے جائیں گے۔ گورنمنٹ اسکول بغیر کسی فیس کے اسی شیڈول کے مطابق امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ امتحانی فارم کی تاریخ میں اب توسیع نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور طلباء وطالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اب لیٹ فیس کے ساتھ 24 نومبر سے 5 دسمبر تک 800 روپے، 8 دسمبر سے 19 دسمبر تک 1200 روپے، 22 دسمبر سے 2 جنوری 2026 تک 1500 روپے، 5 جنوری سے 16 جنوری تک 1800 روپے اور آخری تاریخ گزرنے کے بعد 2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کیے جائیں گے۔