بھاگ ناڑی میں دہشت گردوں کا حملہ، لیویز تھانہ نذرآتش، انسپکٹر جاں بحق

image

ضلع کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانے پر حملہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تھانے پر قبضہ کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنالیا اور بعدازاں تھانے کو نذرِ آتش کردیا۔

علاقے میں فائرنگ اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران انسپکٹر لطف علی کھوسہ جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مسلح افراد شہر میں آزادانہ گشت کر رہے ہیں، جبکہ لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علاقے میں صورتِ حال انتہائی کشیدہ ہے اور رابطے کے ذرائع بھی متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کی جانب سے ابھی تک واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US