اینکر امتیاز میر کے قاتلوں کو ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کورنگی پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ ملکر
متعدد چھاپہ مار کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں مورخہ 21 ستمبر 2025 کو کالا بورڈ پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سینئر صحافی امتیاز علی میر اور بھائی میر محمد صلاح کو زخمی کرنے والے چار ملزمان کو گر فتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں سید اجلال زیدی ولد سعید زیدی، شباب ولد اصغر، احسن عباس ولد جلیل حسین، فراز احمد ولد منظور احمد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے چار 9 ایم ایم پسٹلز، 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ کراچی میں دہشت گردی کی مزید کاروائیاں انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے غیر ملکی رابطوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ تنظیم کا سر براہ پڑوسی ملک میں ہے جہاں سے مالی معاونت اور ٹارگٹ ملتے ہیں۔