ضلع ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشت گرد جوابی کارروائی میں ہلاک

image

تھانہ سٹی کی حدود میں بگٹو پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشتگرد نے اچانک فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ظفر عدنان زخمی ہوگیا۔ پولیس جوانوں نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند کے مطابق زخمی پولیس اہلکار ظفر عدنان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس فورس دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایس پی آپریشن اسد زبیر پر ہونے والے دھماکے کے بعد سے ضلع ہنگو کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جن میں مشتبہ ٹھکانوں کی نشاندہی اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ڈی پی او ہنگو نے پولیس جوانوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو پولیس امن دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر دم مستعد ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US