کراچی میں گورنر خیبر پختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر کی گاڑی اسلحہ کے زور پر چھین لی گئی۔
فیصل کریم کنڈی کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب سے گاڑی چھینے جانے کی واردات ایف بی ایریا طاہر ویلا چورنگی کے قریب ہوئی، کار چھیننے کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ 22 اکتوبر کو پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد گاڑی کی تلاش شروع کردی۔