ملیر کینٹ میں کئی موٹرسائیکلوں اور لوڈر رکشہ کو ٹکر مارنے والی ڈبل کیبن کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جو مبینہ طور پر نشے میں دھت تھا۔
پولیس کے مطابق راشدی گوٹھ کے مقام پر کالے رنگ کی ڈبل کیبن سوار ڈرائیور نے تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 سے 3 موٹر سائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ہٹ کیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو گرفتار کرکے ڈبل کیبن ریوو گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تلاشی گاڑی سے تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد ہوئیں۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ملیر کینٹ میں دو مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔