کشمور (رپورٹ، حاکم نصیرانی)
میانی ایٹ بڈانی تھانہ کی حدود میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کا ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل بڈانی علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ڈاکٹر عبدالغفار، حبیب اللہ اور اقبال احمد چھجن زخمی ہوئے تھے، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس میں حبیب اللہ چھجن دورانِ علاج رحیم یار خان اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا، جبکہ واقعے کے مقدمے میں مزید دفعات شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز حبیب اللہ ٹانوری بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔