فیلڈ مارشل کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا دورہ، جغرافیائی اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

image

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ دورے نہ صرف مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل نے عرب قیادت کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی، دفاعی تعاون، تربیت اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران خطے کو درپیش نئی جغرافیائی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔

عرب دنیا کی عسکری اور سیاسی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی حکمت عملی کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کامیاب دوروں نے پاکستان کے دفاعی شراکت داروں کے اعتماد کو واضح طور پر بڑھایا ہے اور مسلم دنیا کے درمیان رابطوں کو نئی جہت فراہم کی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فعال ملٹری ڈپلومیسی پاکستان کے عالمی وقار میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان خطے میں امن، توازن اور اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ کے لیے مرکزی کردار کے طور پر اُبھر رہا ہے اور یہ دورے اسی مثبت تبدیلی کا تسلسل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US