بانی تحریک انصاف کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کا فیصلہ

image

بانی پاکستان تحریک انصاف کو آئندہ تمام عدالتی سماعتوں میں اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیرِ سماعت تمام مقدمات کی کارروائی اب انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ہو گی۔ سیکیورٹی اداروں اور عدالتی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جیل سے باہر پیشی کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامہ آرائی یا ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر بغاوت، اشتعال انگیزی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے جیسے سنگین الزامات عائد ہیں۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔ وکلا کے مطابق اس فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بانی تحریک انصاف اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کے خلاف مختلف نوعیت کے درجنوں مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US