اداکارہ ثانیہ سعید نے شادی، سمجھوتے اور جذباتی استحصال سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں رائج بعض روایتی تصورات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کامیاب شادی کو اکثر ہر حال میں سمجھوتہ کرنے اور اپنی خوشیوں کی قربانی دینے سے جوڑا جاتا ہے، حالانکہ اس سوچ پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مرد یا عورت شادی اس نیت سے نہیں کرتا کہ رشتہ ناکام ہو تاہم بعض اوقات تعلقات میں عدم توازن اور مختلف سماجی عوامل مسائل کو جنم دیتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق بہت سی خواتین مالی انحصار، بچوں کی ذمہ داریوں اور معاشرتی دباؤ کے باعث خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں جس سے ان کے مسائل مزید بڑھ جاتے ہیں۔ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ایک دوسرے کو بہتر طور پر نہ سمجھ پانے کے باعث بھی بعد ازاں تعلقات میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔